بدھ کو پاکستان کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی 2020ء تا جنوری 2021ء) میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 8 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 8 ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔ ان میں جنوری میں برآمدی حجم سال بسال 10.79 فیصد اضافے سے 1.32 ارب ڈالر رہا۔
وزارت تجارت نے کہا کہ اس کامیابی کی وجہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دو سالوں میں اٹھائے گئے کئی محرک اقدامات ہیں۔ صنعتی خام مال پر درآمدی محصولات کے خاتمے، ایکسپورٹ ٹیکس ریبیٹ کی بروقت واپسی، روپے کی بے قدری اور کم شرح سود سب نے صنعتی ترقی بالخصوص ایکسپورٹ پر مبنی صنعتوں کو تیز کر دیا ہے۔
حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنی ترقی کے فروغ کے لئے حکومتی تعاون فراہم کرتی رہے گی۔






